CANON-GHAZAL-05 • اشاعتِ عام
غزلیںسرگودھا ایڈیشن

غزل نمبر 5

شاعر: محمد علی • ڈھلوں سرگودھیاCatalogue Reference: CANON-GHAZAL-05
مطلعشعرِ غزل

​ہم وہ حسرت ہیں جو کسی کی پوری نہیں ہوتی

مگر وہ وہ خواہش ہے جو اتنی ضروری نہیں ہوتی

شعر 2شعرِ غزل

حسرتیں حسرتیں رہ جاتی ہیں کبھی آتی نہیں میسر

کبھی آ بھی جائیں تو حب دار محبوب کی مجبوری نہیں ہوتی

شعر 3شعرِ غزل

ہمارا ہر قول رکھتا ہے اپنی داستاں کا مفہوم

سن ہم وہ کہانی ہیں جو کبھی ادھوری نہیں ہوتی

شعر 4شعرِ غزل

ہمارا تنہا خاموش اور عاجز رہنا انہیں لگتا ہے تکبر

کم علم ہیں نہیں جانتے خودداری مغروری نہیں ہوتی

شعر 5شعرِ غزل

کیوں نہیں ہوتا پشیماں ہاتھ پھیلاتے ہوئے اے ابنِ آدم

جن ہاتھوں کو ہے پھیلاتا کیا ان سے مزدوری نہیں ہوتی

شعر 6شعرِ غزل

ہوتا تو ہے زمانے میں تذکرہ یزید کا مگر لعینوں میں

یہ قصہ سبق آموز ہے زمانے بھر کی ذلت مشہوری نہیں ہوتی

مقطعشعرِ غزل

اٹک جاتی ہیں دعائیں رستے میں نہیں پہنچ سکتی آسمانوں تک

جب تک مدنی کی بارگاہ میں ان کے درود کی منظوری نہیں ہوتی

محمد علی (ڈھلوں سرگودھیا)

محمد علی (ڈھلوں)

سرگودھا، پنجاب
شاعر، قانونی محقق و سرگودھا کے معاصر ادبی مکتبہ کے روشن نمائندہ قلم کار۔
CRITICAL APPRECIATION & METRICS

فکری تجزیہ اور بحر و اوزان کی لطافت

CATALOG REFCANON-GHAZAL-05
EDITION TYPEاشاعتِ عام
CURATED CONNECTIONS

ہم آہنگ کلام و منتخب اشعار

کتب خانہ دیکھیں
متفرق اشعار
متفرق اشعار / ابیات

ہوں اس کی آنکھیں غضب اپنے حسن کے سبب

متفرق اشعار
متفرق اشعار / ابیات

دسمبر آیا ہے پھر ستم ساتھ لایا ہے پھر،

متفرق اشعار
متفرق اشعار / ابیات

ہوا ہمیں چھوڑ کر تو کچھ تھوڑا سا بھی شرمندہ